شاہد خاقان عباسی6 جولائی کو نئی پارٹی کا اعلان کریں گے ،مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 6جولائی کو عوام پاکستان پارٹی کا اعلان کریں گے، نئی پارٹی کے قیام کا اعلان اسلام آباد میں کیا جائے گا ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اسلام آباد میں شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس ہوگا ،6جولائی کے بعد پارٹی سرگرمیاں شروع کرے گی ، ایک سال تک پارٹی کیلئے کام کیا جائے ،نواز شریف سے ناراضگی نہیں، شہباز شریف سے اختلافات نہیں،چودھری نثار اور زبیر عمر کو دعوت ہے ہماری پارٹی میں آجائیں ۔انہوںنے کہاکہ سندھ میں نواز لیگ کو چھوڑنے والے یا ناراض رہنما سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں، ہمارے اشتہار کا پہلا لفظ سندھی زبان کا ہے ۔ مفتاح اسماعیل کامزید کہناتھا کہ ریٹائرڈ ججز یا جنرلز کو پارٹی میں نہیں لیا جارہا ہے،نواز شریف سے ذاتی نہیں سیاسی نظریاتی ناراضگی ہے ،مریم نواز سے ناراضگی نہیں وہ میری بہن ہیں۔انہو ں نے کہا کہ پارٹی کسی کے اشارے پر نہیں بنائی ،انتخابی نشان الیکشن کمیشن الاٹ کرے گا۔



  تازہ ترین   
صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم کی ملاقات، ملکی صورتحال اور خطے کے امور پر مشاورت
حکومت کی کفایت شعاری مہم میں 13 جون 2026ء تک توسیع
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، بلوچستان سے خودکش بمبار خاتون گرفتار
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ایران نے یورینیم افزودگی عارضی طور پر روکنے پر آمادگی ظاہر کر دی: امریکی اخبار
غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، ضرورت پڑنے پر بھرپور جواب دینگے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر