خیبر،شاہد آفریدی کے حق میں ریلی، عمران ریاض سے بیان واپس لینے کا مطالبہ

خیبر (نیشنل ٹائمز ) خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقہ وادی مرکزی باغ میں آفریدی قومی عمائدین نے سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی کے حق میں اظہار یکجہتی ریلی نکالی۔ شرکا نے صحافی عمران ریاض کے حلاف شدید نعرے بازی کی۔ ریلی میں قبائیلی عمائدین کے علاوہ نوجوان کھلاڑیوں اور بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے شرکت کیں، شرکا نے یوٹیوبر عمران ریاض کو خبردار کیا ہے کہ اگر آپ نے اپنا بیان واپس نہیں لیا تو ہم اس کے خلاف عدالت جائیں گے۔ مشرانوں میں انصاف تاجر یونین کے صدر اور قومی مشر حاجی شیر محمد آفریدی ، حاجی شیر بہادر ، ملک ربستان ذخہ خیل ،فضل آکبر آفریدی ،نصر اللہ آفریدی ،منصور افریدی ،حسن شاہ ادم خیل اور تیراہ میدان کے کھلاڑی موجود تھے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل یوٹیوبر عمران ریاض خان کے الزمات پر سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی کا سخت ردعمل بھی سامنے آگیا تھا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ نہ تو میں سلیکٹر ہوں، نہ کوچ ہوں میں تو اس سسٹم کا حصہ ہی نہیں ہوں۔ حیرت ہوتی ہے کہ لوگ جھوٹ کو کس طرح بیچتے ہیں، یہ لوگ اپنے اولاد کو حلال رزق کہلاتے ہے کہ نہیں کھلاتے؟ یہ لوگ کس طرح جھوٹ پھیلاتے ہیں سمجھ سے باہر ہے۔ آپ کو اتنے لوگ فالو کرتے ہیں اور آپ لوگوں میں جھوٹ پھیلاتے ہوں تو آپ کہاں اسٹینڈ کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر