بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس، بلاول بھٹو کی اراکین اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی میں جاری بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے لیا ہے ،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے اراکین اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت جاری کر دی، وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں اہم پیشرفت کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لیا۔
پیپلزپارٹی کی جانب سے بجٹ پر ووٹ دینے سے متعلق تاحال فیصلہ نہیں ہوا ۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی آج بجٹ اجلاس میں شریک ہوئے۔مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی مذاکراتی کمیٹیوں کی بیٹھک آج دوبارہ شیڈول ہے، فریقین تمام معاملات پر اتفاق رائے کے بعد تحریری معاہدہ بھی کریں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی مذاکراتی کمیٹیوں کے اراکین نے وزیراعظم شہباز شریف سے گزشتہ روز ملاقات کی تھی جس میں پیپلزپارٹی کو حکومت سازی کے وقت ہونے والے معاہدہ پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم ہاوس میں شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات ہوئی تھی جس میں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کے بدلے پیپلز پارٹی نے بجٹ منظوری میں تعاون کی یقین دہانی کروائی تھی۔پیپلز پارٹی کے وفد نے وزیر اعظم کو بجٹ پر اپنے موقف سے آگاہ کیا تھاجبکہ شہباز شریف ان کے تحفظات دور کروانے کا وعدہ کیا۔تھا۔ تحفظات کے خاتمے پر پیپلز پارٹی نے بجٹ منظوری کیلئے حمایت کی یقین دہانی کروائی تھی۔
مذاکرات کی کامیابی کیلئے وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے مذاکرات کمیٹی قائم کی تھی ۔یہ بھی بتایاگیا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان کمیٹی کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کے ساتھ گلے شکوے کئے تھے۔مسلم لیگ ن کی جانب سے پیپلزپارٹی کو کہاگیا تھا کہ پیپلزپارٹی ہر بار بجٹ کے موقع پر تحفظات کا ایشو کھڑا کر دیتی ہے ۔
اس سے پہلے پی ڈی ایم کی حکومت میں ہمارے اتحادی ہونے کے باوجود آپ لوگوں نے سیلاب کا ایشو کھڑا کر دیا تھا حالانکہ بجٹ تیار کرتے وقت بنیادی نکات سے وزیر اعلیٰ سندھ اور سینئر رہنماوں کو اعتماد میں لیاگیا تھا اس کے باوجود بجٹ پیش کیے جانے کے بعد احتجاج اور تحفظات مناسب نہیں تھے۔ن لیگ نے وفاق اور پنجاب کی کابینہ میں پیپلزپارٹی کے شامل نہ ہونے کا شکوہ بھی کیاتھا اور پیپلزپارٹی کو بتایاگیا کہ تمام اہم آئینی عہدے بھی پیپلز پارٹی کو اس کی منشاءکے مطابق دئیے گئے۔
ن لیگ کے شکوے کے جواب میں پیپلزپارٹی نے بھی اپنے شکوے میں کہا ہم آپ کے اتحادی ہیں لیکن ہمیں ن لیگ کی جانب سے کسی بات پر اعتماد میں نہیں لیاجاتا ۔پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہم ن لیگ کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں لیکن ہمارے تحفظات کو دور کیا جانا چاہئے ۔مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی تھی۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر