ایم کیو ایم کا ملک میں معاشی ایمرجنسی لگانے کا مطالبہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز ) متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)نے ملک میں معاشی ایمرجنسی لگانے کا مطالبہ کر د تے ہوئے کہا ہے کہ آ ئی پی پیز کے ساتھ کئے گئے معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے ، قوم اس وقت 78 ہزار ارب کی مقروض ہے، قرض اور سود کی مد میں 9 ہزار 775 ارب ادا کرنا ہوں گے، ملک کا قرض اتارنے کیلئے نواز شریف اور آصف زرداری پہل کریں، تمام لیڈر ایک ہزار ارب روپے اکٹھا کر کے عوام کو دکھائیں، بانی پی ٹی آئی کے پاس بنی گالا ہے، وہ پاکستان کو عطیہ کر دیں، آصف علی زرداری پاکستان کو ایک بلاول ہاس عطیہ کریں، تمام ایم این ایز، ایم پی ایز، وزرا اور سینیٹرز 25 فیصد جائیداد پاکستان کو عطیہ کر دیں۔مصطفی کمال نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اور اپوزیشن لیڈر کی تقریر سنی، بجٹ پیش کرنے والے ہمیشہ اس کی تعریف کرتے ہیں، اپوزیشن میں موجود لوگ ہمیشہ بجٹ کی مخالفت ہی کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایوان میں موجود افراد بار بار اِدھر اور ادھر بیٹھ چکے ہیں، ہمارے اس رویے سے ملک کا کوئی فائدہ ہوا نہیں ہے، پاکستان پر 78 ہزار 942 ارب کا قرضہ ہے۔ مصطفی کمال نے ملک کے گھبیر معاشی حالات کی منظر کشی کرتے ہوئے معاشی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس کی ابتدا اس ہاس سے ہونی چاہیے۔ ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ ایمرجنسی کا اعلان کرنے کے بعد یہ جو ہم 78 ہزار ارب لوگوں سے مانگنے جا رہے ہیں، اس سے پہلے ملک کا قرض اتارنے کے لیے پاکستان کے رہنما نواز شریف، عمران خان اور آصف زراری، مولانا فضل الرحمن صاحب سیت تمام اراکین پارلیمنٹ اپنی جیبوں سے جمع کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پاس رائیونڈ کا محل ہے، عمران خان کے پاس بنی گالا ہے، زرداری صاحب کے پاس تمام شہروں میں بلاول ہاسز ہیں تو سارے ایک ایک گھر پاکستان کو عطیہ کردیں، نواز شریف رائیونڈ والا گھر دے دیں، عمران خان بنی گالا دے دیں، زرداری صاحب ایک بلاول ہاس دے دیں اور ہم دیگر اراکین پارلیمنٹ اپنی 25 فیصد جائیدادیں پاکستان کے لیے عطیہ کرتے ہیں۔ مصطفی کمال نے کہا کہ تمام ریٹائرڈ فوجی افسران، تمام حاضر سروس جرنیل جو کہ جن کے پاس جب یہ ریٹائر ہوتے ہیں تو ان کے پاس 150 ارب روپے کی جائیدادیں ہوتی ہیں، 50، 50 کروڑ روپے پاکستان کو عطیہ کریں، یہ سب جرنیل، سیاستدان اور اراکین پارلیمنٹ 1000 ارب روپے قرض کی ادائیگی کے لیے جمع کرکے دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے یہ کردیا تو پاکستان کے غیور عوام اپنے کپڑے بیچ پر بھی ملک کا قرض اتاریں گے، وہ سمجھیں گے کہ جو ہم سے ٹیکس مانگ رہے ہیں، وہ بھی کچھ قربان کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم کی ملاقات، ملکی صورتحال اور خطے کے امور پر مشاورت
حکومت کی کفایت شعاری مہم میں 13 جون 2026ء تک توسیع
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، بلوچستان سے خودکش بمبار خاتون گرفتار
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ایران نے یورینیم افزودگی عارضی طور پر روکنے پر آمادگی ظاہر کر دی: امریکی اخبار
غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، ضرورت پڑنے پر بھرپور جواب دینگے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر