ملک و قوم کے مفاد میں فیصلے کرنا ہوں گے، شہباز شریف

اسلام آباد( نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غیر روایتی برآمدات کو فروغ دینے کے حوالے سے تمام ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے، ہمیں وہ فیصلے کرنے ہیں جو ملک و قوم کے مفاد میں ہوں، ہم برآمدات اور جی ڈی پی کے تناسب کو بڑھائیں گے ۔وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملک کے معروف برآمد کنندگان کے وفد نے وزیراعظم ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔برآمد کنندگان کے وفد نے صنعتوں کے لئے بجلی کے نرخ میں کمی کے حوالے سے وزیراعظم اور حکومت پاکستان کو زبردست خراج تحسین کرتے ہوئے اسے صنعتی اور برآمدی شعبے کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیا۔وفد نے حکومتی معاشی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار اور حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں اور ٹیکس چوروں کو سزا دلوانے کے حوالے سے حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔شرکا سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ برآمدات ملکی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، ملک تبھی ترقی کرے گا جب برآمدی شعبہ تیز اور پائیدار ترقی کی طرف بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ برآمد کنندگان لائق احترام ہیں اور ملک کی ترقی میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ غیر روایتی برآمدات فروغ دینے کے حوالے سے تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں آج وہ فیصلے کرنے ہیں جو ملک و قوم کے مفاد میں ہوں، ہم برآمدات اور جی ڈی پی کے تناسب کو بڑھائیں گے، صنعت کاروں اور تاجروں کو سیلز ٹیکس ریفنڈ کی بر وقت ادائیگی کو یقینی بنا رہے ہیں۔انہوں نے متعلقہ حکام کو تاکید کی اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے تاجروں اور صنعت کاروں کو ہر ممکن کو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ وزیراعظم نے برآمد کنندگان کے تمام مسائل کے فوری حل کے حوالے سے وفاقی وزرا کو وفد کے ساتھ مشاورت کرنے کی ہدایت کی۔ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک ، وفاقی وزیر پاور اویس احمد خان لغاری ، وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک ، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، سلمان احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی-



  تازہ ترین   
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر