عدالت نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کرنے کا حکم دے دیا

لاہور (نیشنل ٹائمز) لاہورہائیکورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کوبند کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ ٹریفک پولیس دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کرکے متعلقہ محکمے کو آگاہ کرے۔ عدالت نے کہا کہ موٹر وے کے گردونواح میں آگ کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں جن پر قابو پایا جائے، موٹر وے پولیس آگ لگانے کے واقعات پر کاروائیاں کرے، آئی جی موٹر وے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کروایں ورنہ توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔ پی ڈی ایم اے نے ہیٹ اسٹروک سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔ رپورٹ کے مطابق ہیٹ اسٹروک سے متعلق آگاہی مہم شروع کردی ہے، چولستان میں 20 واٹر باوزر بھیجے دیے ہیں، ایک واٹر باوزر میں 12 ہزار 500لیٹر پانی ہوتا ہے جو وہاں کے رہائشیوں کو دیا جارہا ہے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر