لاہور سمیت ملک بھر میں برسات سے پہلے بادلوں کی انٹری، بارش سے موسم خوشگوار، پارہ نیچے آ گیا

لاہور (نیشنل ٹائمز) لاہور سمیت ملک بھر میں برسات سے پہلے بادلوں نے انٹری دے دی، کہیں ہلکی تو کہیں طوفانی بارشوں سے درجہ حرارت میں کمی آ گئی، موسم خوشگوار ہونے سے گرمی سے مرجھائے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ لاہور، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، پشاور میں بادل برسنے سے پارہ نیچے آگیا، جھنگ، سیالکوٹ، خیر پور، ٹھل، بہاولنگر اور عارف والا میں بھی بادلوں نے رنگ جما دیا۔ تیز ہوا کے باعث لاہور کے بعض علاقوں میں لیسکو کے فیڈرز ٹرپ کر گئے، خیر پور میں مٹی کے طوفان سے کئی علاقوں کی بتی گل ہو گئی جبکہ ٹھل شہر بھی اندھیرے میں ڈوب گیا، ادھر جنوبی پنجاب کے 13 اضلاع میں بھی طوفان کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ دوسری جانب جھنگ میں بارش کا پانی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں داخل ہو گیا جس کے باعث بیسمنٹ میں موجود پیڈز وارڈ، نرسز سٹیشنز، ڈاکٹرز کے دفاتر اور ادویات کے سٹور زیر آب آ گئے۔ کندیاں خاص میں طوفانی بارشوں سے دریائے سندھ میں پانی کی سطح بڑھ گئی، دریائے اٹک، دریائے کابل اور جناح بیراج سے پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث چشمہ بیراج کے 48 سپل ویز کھول دیئے گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر