آئندہ 3 سے 4 روز میں ملک کے اکثر مقامات میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 3 سے 4 روز میں ملک کے اکثر مقامات میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق مغربی ہواں کا سلسلہ ملک کو متاثر کر رہا ہے، جمعہ سے اتوار تک سندھ کے شمالی، مغربی و وسطی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شہداد کوٹ، نوشہرو فیروز اور دیگر اضلاع میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔کیرتھر کے پہاڑوں پر اس دوران گرج چمک کے بادل بن سکتے ہیں۔ کیرتھر کے پہاڑوں پر بنے بادل جنوبی سندھ کے چند ایک مقامات کو متاثر کرسکتے ہیں۔کراچی کے نزدیک شمال مغرب اور شمال مشرق میں جمعہ تا اتوار گرج چمک کے بادل بن سکتے ہیں۔ مطابق دوپہر سے شام کے دوران گرج چمک کے بادل بننے کا امکان موجود ہے۔اگر ان بادلوں کی شدت برقرار رہی تو کراچی کے مضافات میں آندھی یا ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔دوسری جانب پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔



  تازہ ترین   
صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم کی ملاقات، ملکی صورتحال اور خطے کے امور پر مشاورت
حکومت کی کفایت شعاری مہم میں 13 جون 2026ء تک توسیع
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، بلوچستان سے خودکش بمبار خاتون گرفتار
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ایران نے یورینیم افزودگی عارضی طور پر روکنے پر آمادگی ظاہر کر دی: امریکی اخبار
غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، ضرورت پڑنے پر بھرپور جواب دینگے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر