الیکشن ٹربیونلز میں 46 فیصد درخواست گزار پی ٹی آئی کے ہیں، فافن رپورٹ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)الیکشن ٹریبونل پر فافن کی اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔فافن رپورٹ کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق 23 میں سے 17 الیکشن ٹربیونل فنکشنل ہیں۔ الیکشن ٹربیونلز میں 46 فیصد درخواست گزار پی ٹی آئی کے ہیں۔ فافن رپورٹ کے مطابق 23 الیکشن ٹربیونلز میں 377 درخواستیں دائر کی گئیں۔فافن رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے 17 الیکشن ٹربیونلز بنائے۔ فافن رپورٹ کے مطابق پنجاب میں لاہور ہائیکورٹ نے 6 الیکشن ٹربیونل بنائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا کہ الیکشن کمیشن چیف جسٹس کی مشاورت سے ٹربیونل بنانے کا پابند ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ ججز پر مشتمل الیکشن کمیشن کے 2 ٹربیونل پر حکم امتناع دیا۔ الیکشن کمیشن اور ٹربیونل نے درخواستوں اور اضافی درخواستوں کی تفصیلات ظاہر نہیں کی۔ فافن نے اپنی رپورٹ کیلئے کاز لسٹ پر انحصار کیا ہے۔ فافن کو صرف 171 پٹیشنز کی سرٹیفائیڈ کاپیاں ملیں۔ پنجاب کے ٹربیونل سے 43، سندھ سے 53، کے پی سے 40 درخواستیں مل سکیں۔ فافن رپورٹ کے مطابق بلوچستان سے 32 اور اسلام آباد سے 3 درخواستیں ہمارے پاس دستیاب ہیں۔ فافن رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے 50، صوبائی اسمبلیوں کے 121 نتائج چیلنج ہوئے۔ فافن رپورٹ کے مطابق 50 درخواست گزاروں نے قومی اسمبلی، 13 نے پنجاب اسمبلی، 18 نے سندھ، 9 نے خیبر پختونخوا، 7 نے بلوچستان اور 3 نے اسلام آباد کے نتائج چیلنج کیے۔ فافن رپورٹ کے مطابق زیادہ تر درخواستیں پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیداروں کی ہیں۔ فافن رپورٹ کے مطابق الیکشن پٹیشنز میں 46 فیصد پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ، 13 فیصد جے یو آئی کی ہیں۔ الیکشن پٹیشنز میں 9 فیصد پیپلز پارٹی، 8 فیصد ن لیگ،7 فیصد آزاد اور 4 فیصد جی ڈی اے کی ہیں۔ جماعت اسلامی، اے این پی اور نیشنل پارٹی کی 2، 2 فیصد درخواستیں ہیں۔ فافن رپورٹ کے مطابق ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی اور این ڈی ایم نے 2 حلقوں کے نتائج چیلنج کیے۔ اسلام آباد میں تمام درخواستیں پی ٹی آئی کی ہیں۔ فافن رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 72 فیصد، سندھ میں49 فیصد، بلوچستان میں 6 فیصد، بلوچستان میں25 فیصد، سندھ میں17 فیصد، خیبرپختونخوا میں 16 فیصد درخواستیں جے یو آئی کی ہیں۔ فافن رپورٹ کے مطابق سندھ میں17 فیصد، بلوچستان میں 13 فیصد درخواستیں پیپلز پارٹی کی ہیں۔ فافن رپورٹ کے مطابق کے پی میں7 فیصد اور پنجاب میں2 فیصد درخواستیں پیپلز پارٹی کی ہیں جبکہ پنجاب میں19 فیصد، بلوچستان میں 6 اور خیبرپختونخوا میں 4 فیصد درخواستیں ن لیگ کی ہیں۔



  تازہ ترین   
صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم کی ملاقات، ملکی صورتحال اور خطے کے امور پر مشاورت
حکومت کی کفایت شعاری مہم میں 13 جون 2026ء تک توسیع
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، بلوچستان سے خودکش بمبار خاتون گرفتار
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ایران نے یورینیم افزودگی عارضی طور پر روکنے پر آمادگی ظاہر کر دی: امریکی اخبار
غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، ضرورت پڑنے پر بھرپور جواب دینگے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر