وزیراعظم کا اماراتی صدر کو فون، عید کی مبارکباد اور دورہ پاکستان کی دعوت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز نے عید کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور انہیں عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کی۔ دونوں رہنماں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی اور نیک تمناں کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کی پاکستان کیلیے مسلسل حمایت پر صدر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا اور متحدہ عرب امارات کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا بھی اعادہ کیا۔مئی 2024 میں متحدہ عرب امارات کے اپنے انتہائی نتیجہ خیز دورے کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو ایک پائیدار اور باہمی طور پر فائدہ مند اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا جس کا محور تجارت اور سرمایہ کاری ہوگی۔دونوں ممالک کے درمیان متواتر اعلی سطحی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے صدر متحدہ عرب امارات کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی جس پر شیخ محمد بن زاید نے دعوت کو قبول کرتے ہوئے جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔دونوں رہنماں نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ اور قریبی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی اپنی مشترکہ خواہش کو آگے بڑھانے کے لیے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔دریں اثنا وزیر اعظم شہباز شریف نے قطر، یو اے ای، کویت ، ترکیہ اور تاجکستان کے سربراہان کوبھی فون کیا اور انہیں عیدالاضحی کی مبارکباد دی۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر