عمران عباس نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس ہیک ہونے کی خبر کردی

کراچی (نیشنل ٹائمز) معروف اداکار عمران عباس نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس ہیک ہونے سے متعلق مداحوں کو خبردار کردیا۔ عمران عباس نے اپنے مداحوں اور دوستوں کو خبردار کرتے ہوئے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پاکستانی اسٹامپ پیپر کی تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے فحش مواد سے متعلق اظہارِ لاتعلقی کیا۔عمران عباس نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ حالیہ دنوں میں ایک خطرناک اور سنگین سلسلہ شروع ہوچکا ہے، خدا نخواستہ! اگر آپ کے ساتھ ایسا ہوا تو آپ کو اپنی صفائی میں کچھ کہنے تک کا موقع بھی نہیں ملے گا۔اداکار نے کہا کہ سوشل میڈیا پر آپ کے اکائونٹ کو ہیک کیا جارہا ہے اور اس پر گستاخانہ فرقہ وارانہ اور فحش مواد شئیر کیا جارہا ہے، ایسی صورتحال میں اگر میرے سوشل میڈیا اکانٹ سے اس طرح کی کوئی غیر اخلاقی یا گستاخانہ پوسٹ یا میسج شئیر ہوتا ہے تو اس سے میرا کسی قسم کا کوئی تعلق یا واسطہ نہیں ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ میرے سوشل میڈیا اکائونٹ سے ایسا کچھ مواد شیئر ہوتا دیکھیں تو آپ ذاتی طور پر مجھ سے رابطہ کرکے مجھ سے وضاحت طلب کر سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر