سی ٹی ڈی نے خضدار سے کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشتگرد گرفتار کرلیا

خضدار(نیشنل ٹائمز)انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بلوچستان لبیریشن آرمی ( بی ایل اے ) کا مبینہ دہشت گرفتار کر لیا۔کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے صدر خضدار پریس کلب صدیق مینگل پر ہونے والے بم دھماکے کے بعد درج ہونے والے مقدمے کی تحقیقات کے دوران دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے۔سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے مبینہ دہشتگرد کی شناخت انیس الرحمن کے نام سے ہوئی۔حکام کے مطابق گرفتار مبینہ دہشت گرد انیس الرحمن سیکورٹی فورسز ، قبائلی رہنماں اور صدر پریس کلب صدیق مینگل پر حملوں میں ملوث تھا۔گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔



  تازہ ترین   
صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم کی ملاقات، ملکی صورتحال اور خطے کے امور پر مشاورت
حکومت کی کفایت شعاری مہم میں 13 جون 2026ء تک توسیع
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، بلوچستان سے خودکش بمبار خاتون گرفتار
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ایران نے یورینیم افزودگی عارضی طور پر روکنے پر آمادگی ظاہر کر دی: امریکی اخبار
غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، ضرورت پڑنے پر بھرپور جواب دینگے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر