الیکشن چوری نہ کیا جاتا تو ملک کی کیفیت کچھ اور ہوتی، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سب جانتے ہیں آج جو حکومت بنی وہ غیر نمائندہ ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت کا قومی احتساب بیورو ( نیب ) سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، یہ حکومت وعدہ کرکے آئی تھی نیب کو ختم کریں گے لیکن حکومت نے پہلا قانون ہی نیب کو مزید مستحکم کرنے کا بنایا۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تبدیلی کوئی شخص نہیں لاتا بلکہ تبدیلی نظام میں آتی ہے، 2017 میں اتفاق ہو گیا تھا نیب میں کیا ریفارمز کرنی ہیں، میں نے نیب کو اس لیے ختم نہیں کیا کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) بھاگ گئے تھے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اگر آئین کا احترام ہوتا اور الیکشن چوری نہ کیا جاتا تو اس وقت ملک کی کیفیت کچھ اور ہوتی۔انکا کہنا تھا کہ ہم ملکی مسائل اور ان کے حل کی بات کر رہے ہیں اور آج جو جماعتیں ہیں انہوں نے فیصلہ کیا کرسی کی سیاست کرنی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر