شاہ محمود قریشی کیخلاف لاہور میں درج مقدمات کا چالان جمع کرانے کا حکم

لاہور(نیشنل ٹائمز) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کیخلاف لاہور میں درج مقدمات کا چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کیخلاف لاہور میں درج مقدمات کا تحریری حکم جاری کردیا۔ عدالتی حکم میں کہا گیا تفتیشی افسر نے شاہ محمود قریشی کا 30 دن کا مزید جسمانی ریمانڈ مانگا، تفتیشی افسر نے سابق وزیر خارجہ سے متعلق کوئی پیشرفت رپورٹ عدالت میں پیش نہیں کی، عدالت شاہ محمود قریشی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیتی ہے۔ فیصلے میں لکھا گیا کہ تفتیشی افسر نے کہا شاہ محمود قریشی کا موبائل فون ریکور کرنا ہے، سابق وزیر خارجہ کے وکیل کے مطابق گرفتاری کے وقت موبائل فون پولیس نے پکڑا لیا تھا۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما پر لاہور میں درج مقدمات کا چالان جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کردیئے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر