پی ٹی آئی نے مذاکرات کا اختیار محمود خان اچکزئی کو دے دیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رئوف حسن نے کہا ہے کہ ویسے تو بانی پی ٹی آئی نے کسی بھی سیاسی جماعت سے مذاکرات نہ کرنے کی ہدایت کی ہے تاہم الائنس کی طرف سے محمود خان اچکزئی اگر چاہیں تو کسی سے بھی مذاکرات کرسکتے ہیں۔اسلام آباد میں پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رئو ف حسن نے کہا کہ اگر محمود خان اچکزائی اپوزیشن الائنس(تحریک تحفظ پاکستان) کے پلیٹ فارم سے کسی سے بات کرنا چاہتے ہیں تو وہ انکی مرضی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دوران بانی چیئرمین نے صاف الفاظ میں بتا دیا ہے کہ کسی بھی پارٹی سے کوئی مذاکرات نہیں کر رہے، بانی چیئرمین ان چوروں سے کسی قسم کی کوئی بات چیت کرنے کو تیار نہیں ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر