یورپی یونین کی چینی الیکٹرک گاڑیوں پر سبسڈی کے خلاف تحقیقات تحفظ پسندی ہے، چین

بیجنگ (نیشنل ٹائمز)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے چینی الیکٹرک گاڑیوں پر سبسڈی کے خلاف تحقیقات تحفظ پسندی ہے، یورپی یونین کو چاہییکہ وہ آزاد تجارت کی حمایت اور تحفظ پسندی کی مخالفت سے متعلق اپنے عزم پر عمل کرے۔ترجمان لین جیان نے یہ بات یومیہ پریس بریفنگ میں ایک ایک سوال کے جواب میں کہی جس میں ان سے چین سے درآمدہ کردہ الیکٹرک گاڑیوں پر اضافی محصولات عائد کرنے کی منصوبہ بندی سے متعلق پوچھا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اضافی محصولات عائد کرنا مارکیٹ معیشت کے اصولوں اور عالمی تجارتی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اس سے چین- یورپی یونین اقتصادی و تجارتی تعاون اور عالمی آٹوموٹیو صنعتی اور سپلائی چینز میں خلل پڑتا ہے اور اس کا نقصان صرف یورپ کو ہی ہوگا۔ترجمان کے مطابق متعدد یورپی ممالک کے سینئر حکام اور کاروباری رہنماں نے حال ہی میں یورپی کمیشن کی تحقیقات کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی صنعت کے تحفظ کے لیے چینی الیکٹرک گاڑیوں پر مزید محصولات عائد کرنا غلط اقدام ہوگا۔ترجمان لین نے یورپی یونین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ آزاد تجارت کی حمایت اور تحفظ پسندی کی مخالفت کرنے سے متعلق اپنے عزم پر عمل کرے اور فریقین کے درمیان مجموعی اقتصادی اور تجارتی تعاون برقرار رکھنے میں ہمارے ساتھ کام کرے۔ تحفظ پسندی کا کوئی مستقبل نہیں اور کھلا تعاون ہی پیشرفت کا درست راستہ ہے۔ترجمان نے کہا کہ چین اپنے قانونی حقوق اور مفادات کے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر