کسی کو اچھا لگے یا برا، انتخابات پی ٹی آئی جیت چکی تھی، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کسی کو اچھا لگے یا برا، یہ انتخابات پی ٹی آئی جیت چکی تھی، ہمت سے یہ کہنا چاہیے کہ بانی پی ٹی آئی کی جماعت عام انتخابات جیت چکی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ گہرے اور سیاسی تعلقات رہے، ملک بہت مشکل حالات میں ہے، ہم سب پر لازم ہے کہ ہم ملک کو اس بحرانی کیفیت سے نکالیں۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جو کچھ ہوا اس لیے ہوا کہ پارلیمان کو کبھی بننے اور پنپنے نہیں دیا گیا، ہم سب اپنے گناہ تسلیم کرلیں، اور وعدہ کریں کہ آئیں پاکستان کو چلاتے ہیں، سب نے مل کر فیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک کو کیسے چلانا ہے، جو تماشے ہوئے اس کا نتیجہ نکل چکا، فروری میں ہونے والے انتخابات بدترین دھاندلی زدہ تھے۔انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہتا ہوں ملک میں سب کچھ بکا ہے، ملک کو کھوکھلا کردیا گیا ہے، ملک جمہوریت کے بغیر آگے نہیں جائے گا، ہم نے مذاکرات میں اتنا کہنا ہے کہ آپ اتنے سال سے گڑ بڑ کرتے رہے، اب پیچھے ہٹ جائیں۔محمود خان اچکزئی نے مزید کہا کہ ہمارے علاقے ہمارے حوالے کردیں، آئی ایم ایف کے تمام قرضے اتار دیں گے، ایس آئی ایف سی 18ویں ترمیم کیخلاف ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر