غیرمعمولی مون سون بارشیں دو لاکھ پاکستانیوں کو متاثر کریں گی: اقوام متحدہ کا انتباہ

نیویارک (نیشنل ٹائمز )اقوام متحدہ کے ایک اعلی عہدے دار نے خبردار کیا ہے کہ مون سون کے موسم میں غیرمعمولی بارشیں تقریبا دو لاکھ پاکستانیوں کو متاثر کر سکتی ہیں۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس خدشے کا اظہار اقوام متحدہ کے نئے علاقائی کوارڈینیٹر محمد یحیی نے جمعرات کو کیا ہے۔اقوام متحدہ نے مقامی حکام کے ساتھ مل کر ایک ہنگامی پلان بھی ترتیب دیا ہے جس کے لیے چار کروڑ ڈالر کی رقم بھی مختص کی گئی ہے۔ محمد یحیی نے اسلام آباد میں صحافیوں کو بتایا کہ پاکستان میں موسم سے متعلق پیش گوئیوں کے مطابق آئندہ ہفتوں میں غیرمعمولی بارشیں متوقع ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس مرتبہ سنہ 2022 جیسی شدید بارشیں تو نہیں ہوں گی جن کے نتیجے میں سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی تھی اور لگ بھگ ایک ہزار 739 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔پاکستان میں حالیہ برسوں میں موسم کے پیٹرنز میں غیرمعمولی تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں لیکن ابھی تک رائے عامہ اور حکومتی عہدے داروں نے موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کی جانب بہت کم توجہ دی ہے۔ 2022 کے سیلاب نے پہلے سے شدید معاشی چیلنجز کے شکار ملک کو تین ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان پہنچایا تھا۔ محمد یحیی نے بتایا کہ وہ پاکستان کی وزارت موسمیاتی تبدیلی کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں جو جولائی سے اکتوبر کے دوران متوقع مون سون کی بارشوں کے حوالے سے ہنگامی پلان ترتیب دے رہے ہیں۔رواں ہفتے کے آغاز میں موسم کی پیش گوئی کرنے والے ماہرین نے پاکستانی شہریوں پر زور دیا تھا کہ وہ گھروں سے غیرضروری طور پر باہر نہ نکلیں۔ یہ مشورہ ہیٹ ویو کے پیش نظر دیا گیا تھا۔ جمعرات کو پاکستان کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 48 ڈگری سیلسیئس ریکارڈ کیا گیا۔ حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے اور زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کرنے کی مشورہ دیا۔



  تازہ ترین   
صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم کی ملاقات، ملکی صورتحال اور خطے کے امور پر مشاورت
حکومت کی کفایت شعاری مہم میں 13 جون 2026ء تک توسیع
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، بلوچستان سے خودکش بمبار خاتون گرفتار
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ایران نے یورینیم افزودگی عارضی طور پر روکنے پر آمادگی ظاہر کر دی: امریکی اخبار
غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، ضرورت پڑنے پر بھرپور جواب دینگے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر