اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ اگر حالات نہ بدلے تو ملک انارکی طرف جائے گا،ہم خود کو کسی طرف مذاکرات کیلئے نہیں بھیج رہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا مذاکرات میں اگر کوئی اتحادی رول ادا کرتا ہے تو اچھا ہو گا۔جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا بطور اتحادی مذاکرات پی ٹی آئی کا موقف نہیں ہوں گے،آئین میں فوج، عدلیہ، پارلیمنٹ اور میڈیا کا کردار بڑا واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک کی سب سے بڑی پارٹی ہیں،اگر حالات نہ بدلے تو ملک انارکی طرف جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی حالات کے مطابق بجٹ پیش کرنے میں ناکام رہی ہے،بانی پی ٹی آئی ملک کو دلدل سے نکالنے کیلئے دوبارہ مذاکرات کی طرف بڑھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم خود کو کسی طرف مذاکرات کیلئے نہیں بھیج رہے، ہمارے اتحادی محمود خان اچکزئی کا خیال ہے جو ملک کے حالات ہیں ہمیں اور اتحادیوں کی ضرورت ہے،ہم پوری نیت سے محمود خان اچکزئی کے ساتھ ہیں،ہمارا تمام اتحادیوں کے ساتھ آئین کی بالادستی کے اوپر اتحاد ہے۔
حالات نہ بدلے تو ملک انارکی طرف جائے گا،ہم خود کو کسی طرف مذاکرات کیلئے نہیں بھیج رہے، اسد قیصر



