آئی ایم ایف کا نئے مالی سال کے بجٹ پر اظہار اطمینان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز ) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے نئے مالی سال کے بجٹ پر اطمینان کا اظہار کردیا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے مطالبے پر بجٹ میں تمام ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ بجٹ میں 3 ہزار ارب روپے سے زائد کا ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کی تجویز ہے۔ ٹیکس نیٹ میں توسیع کیلئے ایف بی آر کی انفورسمنٹ کو بڑھایا گیا۔آئندہ مالی سال 3 ہزار 800 ارب روپے سے زائد ٹیکس محصولات حاصل کیے جائیں گے۔ حکومت کا آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پر عملدرآمد سے نیا پروگرام جلد طے ہونے اور آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ جون میں طے پانے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف کے مطالبے پر تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو عالمی معیار کے مطابق کردیا گیا۔ آئی ایم ایف کی تجویز پر ٹیکس چوری روکنے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ توانائی کی سبسڈیز محدود کر کے صارفین سے مکمل پیداواری لاگت وصول کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال حکومتی بجلی کمپنیوں کی نجکاری اور پاور سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کیا جائے گا جبکہ حکومتی کمپنیوں کی نجکاری کو تیز کیا جائے گا۔ حکومتی کمپنیوں کو دوست عرب ممالک کی حکومتی کمپنیوں کے سپرد کیا جائے گا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ سیاسی جماعتیں آئی ایم ایف پروگرام پر سیاست نہیں کریں گی اور صوبائی حکومتیں بھی نئے پروگرام پر مکمل عملدرآمد کریں گی۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر