شیخ رشید نے بجٹ 2024-25 کو غریب دشمن بجٹ قرار دے دیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سابق وزیر داخلہ اور عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہباز حکومت نے 38 کھرب کا اضافی غریب دشمن بجٹ پیش کیا ہے۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غریب پہلے سے مرا ہوا تھا، اسے مزید مشکل میں ڈال دیا گیا۔ اس بجٹ کو غریب دشمن بجٹ سمجھتا ہوں، یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سمجھتا ہوں کہ ایک دو مہینے تک غریب مزید مشکل میں چلا جائے گا، پیپلز پارٹی کا امتحان ہے کہ وہ کیا کردار ادا کرتی ہے۔ پیپلز پارٹی ووٹ نہیں دیتی تو حکومت کے ساتھ عوام کی ساری ہمدردیاں ختم ہو جائیں گی۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ سوشل میڈیا کے لوگوں کو گرفتار کرنے سے صورتِ حال اور خراب ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھ پر ابھی 19 کیسز باقی ہیں، شہبازِ گل نے میرے کیس میں مدد کی، اس کے بھائی کو بھی گرفتار کیا گیا۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر