واپڈا نے درگئی ہائیڈل پاور سٹیشن کی بحالی کے لئے کنٹریکٹ ایوارڈ کر دیا

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز) واپڈا نے درگئی ہائیڈل پاور سٹیشن کی بحالی کے لئے کنٹریکٹ ایوارڈ کر دیا،سول اور الیکٹرو مکینیکل کنٹریکٹ کی مالیت 10 ارب 60کروڑ روپے ہے ،کنٹریکٹ دو چینی اور ایک پاکستانی کمپنی پر مشتمل جوائنٹ ونچر کو ایوارڈکیا گیا ،جنرل منیجر (ہائیڈل) ڈویلپمنٹ واپڈا اور جوائنٹ ونچر کے مجاز نمائندے نے کنٹریکٹ پر دستخط کئے۔چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائر) بھی تقریب میں موجود تھے۔واپڈا نے کہا ہے کہ درگئی ہائیڈل پاور سٹیشن کی بحالی میں واپڈا کو اے ایف ڈی فرانس کی مالی معاونت حاصل ہے، کنٹریکٹ کے مطابق، درگئی ہائیڈل پاور سٹیشن کی بحالی کا کام تین سال میں مکمل ہوگا، بحالی منصوبے کی تکمیل پر درگئی ہائیڈل پاور سٹیشن 22میگاواٹ ماحول دوست پن بجلی پیدا کرے گا، بحالی منصوبے کی تکمیل پرنیشنل گرڈ کو ہر سال 13 کروڑ یونٹ کم لاگت بجلی مہیا ہوگی۔



  تازہ ترین   
صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم کی ملاقات، ملکی صورتحال اور خطے کے امور پر مشاورت
حکومت کی کفایت شعاری مہم میں 13 جون 2026ء تک توسیع
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، بلوچستان سے خودکش بمبار خاتون گرفتار
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ایران نے یورینیم افزودگی عارضی طور پر روکنے پر آمادگی ظاہر کر دی: امریکی اخبار
غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، ضرورت پڑنے پر بھرپور جواب دینگے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر