موجودہ وفاقی بجٹ کو عوام کیلئے زہر قاتل سمجھتے ہیں، شبلی فراز

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پی ٹی آئی موجودہ وفاقی بجٹ کو عوام کیلئے زہر قاتل سمجھتی ہے،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اشرافیہ کے نمائندے ہیں، بجٹ میں کوئی اکنامک وژن نظر نہیں آیا، جن کی 50 ہزار تنخواہ ہے یا اس سے اوپر ان کا جینا ہی حرام ہوگیا۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پی ٹی آئی بطور سیاسی جماعتوں میں پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے، اس بجٹ کو عوام کیلئے زہر قاتل سمجھتے ہیں، پاکستان کے عوام ایک طرف اور اشرافیہ دوسری طرف کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیلری کلاس پر ٹیکس کا بوجھ بڑھا دیا گیا، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اشرافیہ کے نمائندے ہیں، آئی ٹی کی ایکسپورٹ پر بھی ٹیکس کا وار کیا گیا ہے۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بجٹ میں کوئی اکنامک وژن نظر نہیں آیا، جن کی 50 ہزار تنخواہ ہے یا اس سے اوپر ان کا جینا ہی حرام ہوگیا، ایسے شعبوں پر ٹیکس لگایا گیا جس سے معیشت مزید پیچھے جائے گی، نظر یہی آ رہا ہے ہمارا سفر نیچے کی جانب گامزن ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ بھارت نے ہمیں طعنہ دیا کہ پہلے ہاتھ میں بم لے کر پھرتے تھے اب کشکول لیکر مارے پھر رہے ہیں، بھارت کے بیان سے پاکستانی قوم کی دل آزاری ہوئی ہے، بجٹ کی آمدن کا ہدف خوش خیالی پر مبنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری اشرافیہ کی صرف دبئی میں 11 ارب ڈالر کی پراپرٹیز ہیں، باقی ممالک میں جو ان کی پراپرٹیز ہیں وہ ایک طرف، اس ملک کی اشرافیہ بہت کم تعداد میں ہے لیکن اپنا تسلط قائم کیا ہوا، 225 ملین عوام پر اشرافیہ نے اپنا تسلط قائم کیا ہوا ہے۔



  تازہ ترین   
صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم کی ملاقات، ملکی صورتحال اور خطے کے امور پر مشاورت
حکومت کی کفایت شعاری مہم میں 13 جون 2026ء تک توسیع
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، بلوچستان سے خودکش بمبار خاتون گرفتار
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ایران نے یورینیم افزودگی عارضی طور پر روکنے پر آمادگی ظاہر کر دی: امریکی اخبار
غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، ضرورت پڑنے پر بھرپور جواب دینگے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر