بجٹ میں صرف پیوند لگائے گئے ،ٹیکس سے تنخواہ دار طبقے پر بوجھ پڑے گا ،مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئندہ مالی سال بجٹ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے وزارتیں ختم کرنے کہا، ختم نہیں کیں، سٹیٹ بینک نے نوٹ چھاپے تومہنگائی بڑھے گی ، بجٹ میں صرف پیوند لگائے گئے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پٹرول لیوی پر20 روپے لگایا گیا ہے، ٹیکس سے تنخواہ دارطبقہ پربوجھ پڑے گا جوٹیکس دے رہا ہے اسی سے ٹیکس لیا جائے گا۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ این ایف سی سے متعلق بات نہیں کی گئی، سیمنٹ، ادویات اوردودھ مہنگا کیا جارہا ہے، ہم پر70ہزارارب رو پے کابیرونی قرض ہے۔انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بھی بات نہیں کی گئی، کیاملک کواصلاحات کی ضرورت نہیں ہے؟ آئی ایم ایف نے اصلاحات سے منع نہیں کیا۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر