ہم آئی ایم ایف کے بجٹ، امپورٹڈ وزیر خزانہ کو نہیں مانتے، بجٹ کو مستردکرتے ہیں، زرتاج گل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پی ٹی آئی رہنما و سنی اتحاد کونسل کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے حکم پر بننے والے بجٹ کو اپوزیشن مسترد کرتی ہے ہم آئی ایم ایف کے بجٹ، امپورٹڈ وزیر خزانہ کو نہیں مانتے ۔بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے ۔ بدھ کو خیبر پختونخوا ہائو س میں بجٹ سے قبل سنی اتحاد کونسل کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے ا نہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور طورپر احتجاج کریں گے ہم ان کے بجٹ کو نہیں مانتے ۔بھرپور احتجاج کرینگے ۔انہوں نے کہا کے پی کے ہائوس میں بھرپور اجلاس ہوا ہے جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہم آئی ایم ایف کے حکم پر بننے والے بجٹ کے موقع پر بھر پور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ے۔پارلیمنٹ چلنے دیں گے نہ حکومت چلنے دیں گے ہم فام 47 کے وزیر خزانہ کو بھی نہیں مانتے ،زرتاج گل نے کہا ہم نے اپوزیشن پارٹی کے طور پر یہ بجٹ مسترد کرتے ہیں ۔ہماری خواتین پر جو ظلم ہو رہا ہے ،یہ فسطائیت میں بجٹ پیش کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ یہ ہماری آواز نہیں دبا سکتے، ہماری اسیران کو آٹھ آٹھ گھنٹے بٹھایا جاتا ہے ۔ایک سوال پر زرتاج گل نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی سٹیک ہولڈر کے ساتھ مذاکرات کریں گے ،بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہماری پہلی ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ہمیں عمران خان کی رہائی کے لیے ووٹ دیا ہے ۔اس پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔محمود خان اچکزئی متعلقہ اتھارٹیز کے ساتھ مذاکرات کریں گے اور عمران خان نے اس کی باضابطہ منظوری دی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر