سندھ کا آئندہ مالی سال کا سندھ بجٹ کل پیش کیا جائے گا

کراچی(نیشنل ٹائمز) آئندہ مالی سال 2024-25 کا سندھ بجٹ کل 14 جون 2024 (جمعہ)کے روز پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ کا اجلاس 14 جون کو صبح 9 بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں بجٹ تجاویز کی منظوری دی جائے گی، جس کے بعد وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاھ اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ کا مجموعی حجم ساڑھے تئیس کھرب سے زائد کا ہوگا جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 430 ارب سے زائد رکھنے کی تجویز شامل ہے اس کے علاوہ ضلعی ترقیاتی پروگرام ڈسٹرکٹ اے ڈی پی، 30ارب روپے سے زائد کی ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 سے 20 فیصد اضافہ کی تجویز بھی شامل ہے جبکہ کم سے کم اجرت 35 ہزار مقرر کرنے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں 50 ہزار سے زائد نئی بھرتیوں کا بھی اعلان کیا جائے گا جبکہ پہلے مرحلے میں 200 گھروں کو سولر سسٹم دینے کی بھی تجویزہے۔ ذرائع نے بتایا کہ نئے مالی سال میں جاری ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے اور نئے منصوبے کم سے کم شروع کرنے کی تجویز ہے جبکہ تعلیم، صحت، امن امان، موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر اہم شعبوں کو بجٹ میں اہمیت دی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر