سالانہ ٹیکس چھوٹ 3 ہزار 900 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سالانہ ٹیکس چھوٹ کی مالیت 3 ہزار900 ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جو گذشتہ برس کے مقابلہ میں 73 زیادہ ہے جو آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات میں ایک متنازع مسئلہ بنی ہوئی ہے.اکنامک سروے کے مطابق رواں مالی سال کے دوران مختلف مدات میں ٹیکسوں میں دی گئی چھوٹ کی وجہ سے قومی خزانے کو 39 سو ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر 18 فیصد جی ایس ٹی سے استثنی 1.34 ٹریلین ارب روپے بنتا ہے، لیکن حکومت نے 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی لگا کرصرف 1 ہزار ارب روپے ہی وصول کیے ہیں، سیلز ٹیکس کی مد میں دی گئی چھوٹ میں 121 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے، جو 1.3 ہزار ارب روپے سے بڑھ کر 2.9 ہزار ارب روپے ہوگئی ہے۔سیلز ٹیکس ایکٹ کے ففتھ شیڈول کے تحت آنے والی مصنوعات پر دی گئی ٹیکس چھوٹ 206 ارب روپے ہے، جو کہ گزشتہ سال 140 ارب روپے رہی تھی، سکستھ شیڈول کے تحت 676 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے۔موبائل فونز کی فروخت پر 33 ارب روپے کی چھوٹ دی گئی ہے، اکنامک سروے کے مطابق انکم ٹیکس کی مد میں 477 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے، جو گزشتہ سال 424 ارب روپے تھی، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز، آرمی جرنیلوں، وفاقی بیوروکریٹس، صدر پاکستان، پینشنرز اور آرمی کے اداروں کو دیے گئے انکم ٹیکس استشنا میں 111 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کی مالیت 57 ارب روپے بنتی ہے۔کسٹم ڈیوٹی کی مد میں543 ارب روپے کی چھوٹ دی گئی ہے، کسٹم ایکٹ کے پانچویں شیڈول کے تحت 191 ارب روپے، امپورٹ سے متعلقہ ٹیکس چھوٹ127 ارب روپے کی چھوٹ دی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر