اسلام آباد پولیس میں پاکستان بھر سے سیکڑوں بھرتیوں کا اشتہار جاری

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز) اسلام آباد پولیس میں بھرتیوں کا اشتہار جاری کردیا گیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایگزیکٹو کی 918 اور منسٹیریل اسٹاف کی 195 خالی سیٹوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔ ایگزیکٹو کی 918 میں سے 118 اے ایس آئیز اور 800 کانسٹیبل شامل ہیں۔ منسٹیریل اسٹاف کی 195 میں 19 اسسٹنٹ، 22 اسٹینو گرافرز، ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی پانچ سیٹیوں پر بھرتی کی جائے گی۔اپر ڈویژن کلرک کی 16، لوئر ڈویژن کلرک کی 23، نائب قاصد کی 18 سیٹوں، درجہ چہارم کی 92 سیٹوں پر بھرتی کی جائے گی۔ پاکستان بھر سے مطلوبہ اہلیت پر پورا اترنے والے جوان، لڑکیاں، خواجہ سرا بھرتی کے لئے درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ بھرتی کے خواہشمند اشتہار جاری ہونے سے 15 دنوں کے اندر اپنی درخواستیں آن لائن جمع کروائیں گے۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ تمام بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں گی، بھرتی کے خواہشمند اپنی بھرپور تیاری کے ساتھ درخواستیں فی الفور جمع کروائیں۔



  تازہ ترین   
صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم کی ملاقات، ملکی صورتحال اور خطے کے امور پر مشاورت
حکومت کی کفایت شعاری مہم میں 13 جون 2026ء تک توسیع
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، بلوچستان سے خودکش بمبار خاتون گرفتار
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ایران نے یورینیم افزودگی عارضی طور پر روکنے پر آمادگی ظاہر کر دی: امریکی اخبار
غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، ضرورت پڑنے پر بھرپور جواب دینگے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر