ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، آسٹریلیا نے نمیبیا کو شکست دیکر سپر 8مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

نیو یارک(نیشنل ٹائمز)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 24ویں میچ میں آسٹریلیا نے نمیبیا کو 9وکٹوں سے شکست دیکر سپر 8مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے گروپ بی کے میچ میں آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے ٹاس جیت کر نمیبیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔نمیبیا کے بیٹرز آسٹریلوی بولرز کے سامنے جم کر نہ کھیل سکے اور پوری ٹیم 17اوورز میں 72رنز پر آئوٹ ہوگئی۔آسٹریلیا کے خلاف نمیبیا کے 9بیٹرز ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ کپتان ایراسمس 36رنز بناکر نمایاں رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 4، جوش ہیزل ووڈ اور اسٹوئنس نے 2،2 جبکہ کمنز اور الیز نے ایک ایک وکٹ لی۔ نمیبیا کا 73رنز کا ہدف آسٹریلیا نے چھٹے اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ 17گیندوں پر 34اور مچل مارش 18رنز بناکر ناقابل شکست رہے، ڈیوڈ وارنر نے 20اسکور کیے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ اسٹیج میں مسلسل تیسری کامیابی کے بعد آسٹریلیا نے 6پوائنٹس کے ساتھ سپر 8مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر