وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں ٹریفک رسپانس یونٹ لانچ کر دیا

لاہور (نیشنل ٹائمز ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں ٹریفک رسپانس یونٹ لانچ کر تے ہوئے ٹریفک رہنمائی کے لئے نصب سکرینیں بھی بحال کرنے کا حکم دیدیا ۔اس موقع پر وزیراعلی مریم نواز نے ٹریفک رسپانس یونٹ بائیک کا معائنہ کیا اور وارڈن سے بات چیت ، ٹریننگ اور دیگر امور بارے دریافت کیا، انہوں نے ٹریفک جام کی صورت میں پبلک ایڈریس کے ذریعے میسج کا بھی مشاہدہ کیا۔ ٹریفک رسپانس یونٹ کی لانچنگ کے بعد وزیراعلی مریم نوازکی زیر صدارت ٹریفک مینجمنٹ پر خصوصی اجلاس منعقد ہوا، وزیراعلی نے لاہور میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کیلئے ڈیڈ لائن مقرر کردی، اجلاس میں ٹریفک کی روانی میں حائل ریڑھیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا،وزیراعلی مریم نواز نے ریڑھیوں کے لئے متبادل جگہ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلی مریم نوازشریف نے لین لائن ڈسپلن ہر صورت یقینی بنانے اور رکشہ اور موٹر بائیک کو لین کی پابندی کیلئے آگاہی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی، اجلاس کے دوران لاہور میں انٹیلی جنس ٹریفک سگنل مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کا جائزہ لیا گیا جبکہ سڑکوں پر تجاوزات کے خاتمے کے لئے مثر اور پائیدار پلاننگ کی ہدایت کی گئی۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے ٹریفک رہنمائی کے لئے نصب سکرینیں بھی بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ اجلاس میںسی ٹی اوعمارہ اظہر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خصوصی ٹریفک رسپانس یونٹ 15 کال پر ٹریفک جام والے ایریا میں پہنچے گا، 50ہیوی بائیک اور100 وارڈنز پر مشتمل سپیشل یونٹ ٹریفک کلیئر کرنے کیلئے فوری کارروائی کرے گا، ٹریفک رسپانس یونٹ کو ایک ماہ کے لئے سپیشل ٹریننگ کرائی گئی ہے۔ سی ٹی او نے مزید بتایا کہ ٹریفک رسپانس یونٹ کو ریڈ کریسنٹ سے فرسٹ ایڈ کورس بھی کرایا گیا، ہر موٹر بائیک پر پبلک ایڈریس سسٹم اور فرسٹ ایڈ باکس بھی نصب ہونگے، ٹریفک وارڈن خصوصی کیمرے کے ذریعے ریکارڈنگ بھی کرے گا۔



  تازہ ترین   
صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم کی ملاقات، ملکی صورتحال اور خطے کے امور پر مشاورت
حکومت کی کفایت شعاری مہم میں 13 جون 2026ء تک توسیع
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، بلوچستان سے خودکش بمبار خاتون گرفتار
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ایران نے یورینیم افزودگی عارضی طور پر روکنے پر آمادگی ظاہر کر دی: امریکی اخبار
غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، ضرورت پڑنے پر بھرپور جواب دینگے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر