ان سے بزدل کھلاڑی نہیں دیکھے، 120رنز پر بھی ٹانگیں کانپ رہی تھیں، عمران نذیر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق پاکستانی کرکٹر عمران نذیر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024میں امریکا اور بھارت سے ہارنے والی پاکستان ٹیم کو بزدل قرار دے دیا۔پاکستان ٹیم کی مسلسل بری کارکردگی پر جہاں شائقین کرکٹ مایوس ہیں وہیں سابق کرکٹرز بھی کھلاڑیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔نجی ٹی وی پراگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر عمران نذیر نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں 120رنز کا ہدف تھا اور ٹیم کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں،سابق کرکٹر نے پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کو بزدل قرار دیا اور کہا کہ کرکٹ دلیری سے کھیلی جاتی ہے، اس طرح کھیل کر جیت نہیں حاصل کی جاتی ہے، ہمارے پاس اسکلز نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سب مختلف پروگرام میں بیٹھ کر ٹیم کی غلطیوں کی نشاندہی کررہے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ ان پر کام کیوں نہیں ہورہا؟ ابھی بھی ہم 4دن سوگ منائیں گے اس کے بعد پھر وہی روٹین ہوگی۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر