پاکستان میں خطرناک وائرس کے پھیلا ئو کا خدشہ، وفاقی حکومت کا صوبوں کو انتباہ جاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز ) وفاقی حکومت نے ملک میں خطرناک وائرس کے پھیلا ئو کے خدشے کے پیش نظر صوبوں کو خبردار کر دیا۔تفصیل کے مطابق قومی ادارہ صحت نے نیگلیریا وائرس کے حوالے سے وفاقی و صوبائی محکمہ صحت، واٹر اور سینیٹیشن ایجنسیز کو ایڈوائزری جاری کردی۔ایڈوائزری میں کہا کہ پاکستان میں وائرس کے کیسز اور اموات 2008 سے رپورٹ ہو رہی ہیں، یہ کیسز کراچی سمیت مختلف شہروں سے رپورٹ ہوئے۔ نیگلیریا فولیری خاص قسم کے امیبا سے لاحق ہونے والا انفیکشن ہے، تیز بخار، سردرد،قے، گردن میں کھچاو وائرس کی علامات ہیں، اس کی آخری کلینیکل سٹیج پر مریض کوما میں چلا جاتا ہے۔ایڈوائزری میں کہنا ہے کہ وائرس کی تصدیق کیلئے سی ایس ایف سیمپل کی مائیکروسکوپی ہوتی ہے، محکمہ واٹر سپلائی پانی میں کلورین کی مقررہ مقدار شامل کرے، موسم گرما میں درجہ حرارت زیادہ ہونے کی وجہ سے پانی میں موجود ناقص کلورین وائرس کی وجہ بن سکتا ہے۔ایڈوائزری کے مطابق برین ایٹنگ امیبیا آزاد رہنے والا پیتھوجین ہے، جو میٹھے پانی کے ماحول میں پایا جاتا ہے، وائرس ندیوں، جھیلوں، گرم چشموں میں برین ایٹنگ امیبیا پایا جاتا ہے۔قومی ادارہ صحت نے بتایا کہ یہ بیماری زیادہ تر گرم موسم میں گرم اور آلودہ پانی میں وسیع پیمانے پر پھیلتی ہے، انفیکشن ناقص کلورین والا پانی ناک میں داخل ہونے سے ہوتی ہے۔انفیکشن دماغ کے اندر وسیع پیمانے پر سوزش کا سبب بنتا یے اور انفیکشن کا تاخیر سے تشخیص 4 سے 7 دنوں میں موت کا باعث بن سکتا ہے۔انفیکشن کے 75 فیصد کیسز کی تشخیص مریض کی موت کے بعد کی جاتی ہے، نیگلیریا صاف ٹھنڈے، کلورین والے پانی میں ذندہ نہیں رہ سکتا۔ایڈوائزئری میں متعلقہ اداروں کو واٹر ٹینک،پائپوں کی صفائی کا خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔جاری ایڈوائزیری میں کہا گیا ہے کہ سوئمنگ پول کے پانی میں کلورین کی ملاوٹ یقینی بنائی جائے، شہری بغیر کلورین پانی والے سوئمنگ پول کا استعمال نہ کریں، شہری چھوٹے باتھ پول کو روزانہ خالی اور صاف کریں۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر