وادی نیلم جیپ حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی

مظفر آباد (نیشنل ٹائمز ) آزاد کشمیر میں وادی نیلم کے علاقے کریم آبا د میں دریائے نیلم میں گرنے والی جیپ کے حادثے میں مزید 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ایس ایس پی وادی نیلم خواجہ صدیق کا کہنا ہے کہ جیپ میں 23 افراد سوار تھے، چار افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید لاشوں کی تلاش کے لیے صبح دوبارہ ریسکیو آپریشن کیا جائے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثیمیں 3افراد زخمی ہوئے، مقامی افراد اور پاک فوج کی ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشیں نکال لیں۔آپریشن میں ماہرغوطہ خور، رسیکیواہلکار شریک ہیں تاہم دریا کے بہا میں تیزی اور ٹھنڈے پانی کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سیاحوں کی گاڑی کیل سے تابٹ جاتے ہوئے کریم آباد کے مقام پردریا میں جاگری تھی، حادثے کے دوران گاڑی کی چھت پرسوار چارافراد نے اپنی مدد آپ کے تحت جانیں بچائی تھی۔


بشام میں مسافر جیپ کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق
دوسری جانب بشام میں مسافر جیپ کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ حادثہ شانگلہ بشام کے علاقے برباٹکوٹ میں پیش آیا، حادثے میں 5 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 3 زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق حادثہ جیپ کے بریک فیل ہوجانے کی وجہ سے پیش آیا۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر