ہماری تحریک میں مولانا فضل الرحمان آن بورڈ ہیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ہماری تحریک میں مولانا فضل الرحمان آن بورڈ ہیں، جے یو آئی کے ساتھ مشترکہ جلسہ بھی ہوسکتا ہے، تحریک انصاف کی لیڈرشپ رواں ہفتے جے یو آئی سے ملاقات کرے گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جو لوگ کرپٹ سسٹم کے بینیفشری ہوتے ہیں وہ کبھی مثبت اقدامات نہیں کرتے، تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی، ہم چاہتے ہیں قانون اور آئین کی بالادستی پر بات ہو۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہم نے دیکھا ہے ہمارے کیسز میں آئین، رولز اور قانون نظر نہیں آتے، عدلیہ سے پرامید ہیں، سرگودھا میں ہمارے نمائندوں کو عدالتوں میں پیش ہونے سے روکا گیا، لوگ گھروں میں جلسے کرتے ہیں، اس پر پرچے ہوجاتے ہیں۔ بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیس پر کیس بنائے جارہے ہیں، ہمارے خلاف کریک ڈان تو پہلے سے جاری ہیں، شبلی فراز کے گھر پر انسداد تجاوزات والے پہنچ گئے، حکومت عوامی مسائل پر بات نہیں کرتی، سپیکر کو کئی بار کہا کہ آپ ہائوس کے کسٹوڈین بنیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے مسلمانوں نے مودی کو مسترد کیا، بھارت کے لوگوں نے بی جے پی کو مسترد کردیا۔ بیرسٹرگوہر خان نے کہا کہ ذاتی طور پر نہیں سمجھتا کہ وزیراعظم کا دورہ چین سود مند تھا، وزیراعظم کو چین میں ڈپٹی میئر نے ویلکم کیا۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر