پی سی بی نے عماد اور عامر کو ٹیم میں واپسی پر آمادہ کرتے ہوئے ان کے ساتھ معاہدہ کیا، محمد حفیظ کا دعوی

لاہور(بنیشنل ٹائمز)سابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے ٹی20 ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ میں عماد وسیم اور محمد عامر کی شمولیت کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ پی سی بی نے دونوں کھلاڑیوں کو ٹیم میں واپسی پر آمادہ کرتے ہوئے ان کے ساتھ معاہدہ کیا۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ‘6 ماہ قبل جب ان دونوں کرکٹرز سے پی سی بی نے پوچھا کہ کیا وہ پاکستان کے لیے کھیلیں گے تو انھوں نے انکار کر دیا کیونکہ وہ ٹی20 لیگز میں شرکت کرنا چاہتے تھے’۔ “اب چونکہ جون کے مہینے میں کوئی لیگ نہیں ہے اس وجہ سے دونوں کھلاڑی ٹی20 ورلڈکپ میں حصہ لے رہے ہیں اور دونوں کھلاڑی ورلڈکپ کو بھی کوئی ٹی20 لیگ ہی سمجھ رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پی سی بی کو ڈومیسٹک پرفارمرز کو ترجیح دینی چاہیے جو لگن اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل پرفارم کررہے ہیں۔محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ جب میں ٹیم ڈائریکٹر کے طور پر ڈومیسٹک کرکٹ کی نگرانی کر رہا تھا تو کامران غلام جیسے کھلاڑی کی حوصلہ شکنی کی گئی۔ کامران غلام نے اپنی صلاحیتوں کے باوجود لیگ کرکٹ کھیلنے کے لیے پاکستان چھوڑنے کا انتخاب کیا کیونکہ اسے لگتا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں سنچریاں اسکور کرنا طویل عرصے میں فائدہ مند نہیں ہوگا اور وہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کبھی بھی بین الاقوامی کیپ حاصل نہیں کرپائیں گے۔محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ محسن نقوی کی قیادت میں پی سی بی کا موجودہ طریقہ کار گھریلو ٹیلنٹ کی نشوونما کو نقصان پہنچاتا ہے۔ حفیظ نے کہا کہ پی سی بی کو اپنے منصوبے کا ازسر نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ پرعزم ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو وہ مواقع ملیں جن کے وہ مستحق ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر