ہم اپنی پارٹی ’’عوام پاکستان ‘‘پارٹی کا اعلان اگلے ماہ کر رہے ہیں،پارٹی پرچم کا رنگ سبز اور نیلا ہے، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم اپنی پارٹی ’’عوام پاکستان ‘‘پارٹی کا اعلان اگلے ماہ کر رہے ہیں،پارٹی کے جھنڈے کا رنگ سبز اور نیلا ہے،طارق بنوری، ظفر مرزا ہماری سمیت دیگر نامور پڑھے لکھے لوگ ہماری پارٹی کا حصہ ہیں،بجٹ لیٹ ہونے پر ہماری پارٹی کی لانچنگ لیٹ ہو گئی،مہنگائی کی شرح میں کمی میں حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے، یہ صرف نجی سیکٹر کی وجہ سے ہوا ہے، بجٹ کے بعد مہنگائی میں اضافہ ہو گا،اسٹیٹ بینک کو پچھلے ماہ ہی شرح سود کم کر دینا چاہیے تھا،شرح سود میں کمی سے 30 سے 35ارب روپے ماہانہ بچ سکتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس جمع کرنا مسئلہ ہے،چاروں صوبوں نے پچھلے سال صرف 8ارب روپیہ پراپرٹی ٹیکس جمع کیا،بھارت کے ممبئی شہر نے صرف 150ارب ٹیکس جمع کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پراپرٹی میں سے بہت زیادہ ٹیکس جمع ہو سکتا ہے،زراعت کے شعبہ میں بھی نہ ہونے کے برابر ٹیکس جمع کیا جاتا ہے،این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو وافر مقدار میں پیسے ملتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی عوام پاکستان پارٹی کا اعلان اگلے ماہ کر رہے ہیں،پارٹی کا نام’’ عوام پاکستان ‘‘رکھا ہے،پارٹی کے جھنڈے کا رنگ سبز اور نیلا ہے،گرین ہیں نہ خاکی ہم پاکستان کی پارٹی ہیں،بجٹ لیٹ ہونے پر ہماری پارٹی کی لانچنگ لیٹ ہو گئی،(ن) لیگ میں واپسی کے راستے ہمیشہ کیلئے بند کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایمانداری سے الیکشن ہارنا دو نمبری سے جیتنے سے بہت بہتر ہے،پاکستان میں بہت سارے لوگ تین بڑی پارٹیوں سے تنگ آ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں کمی میں حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے، یہ صرف نجی سیکٹر کی وجہ سے ہوا ہے، بجٹ کے بعد مہنگائی میں اضافہ ہو گا،اسٹیٹ بینک کو پچھلے ماہ ہی شرح سود کم کر دینا چاہیے تھا،شرح سود میں کمی سے 30 سے 35ارب روپے ماہانہ بچ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طارق بنوری، ظفر مرزا ہماری سمیت دیگر نامور پڑھے لکھے لوگ ہماری پارٹی کا حصہ ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر