ہتک عزت بل ایک فاشسٹ مائنڈ سیٹ کی عکاسی، صحافیوں پر قدغن لگا دی گئی، شبلی فراز

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز )سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ہتک عزت بل ایک فاشسٹ مائنڈ سیٹ کی عکاسی کرتا ہے ، صحافیوں پر قدغن لگا دی گئی، سینیٹراعجاز چودھری کا پروڈکشن آرڈرجاری کیا جائے۔پیر کے روز سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز کا کہا کہ ہتک عزت بل ایک فاشسٹ مائنڈ سیٹ کی عکاسی کرتا ہے، ہتک عزت بل کے ذریعے صحافیوں پر قدغن لگا دی گئی، موجودہ حکومت کی جمہوری نہیں ڈکٹیٹروں والی سوچ ہے، ہتک عزت بل میں پیپلزپارٹی نے سہولت کاری کی۔شبلی فراز نے کہا کہ پیپلزپارٹی والے سمجھتے ہیں شاید لوگ گھاس کھاتے ہیں، پیپلزپارٹی شریک جرم ہے، پیپلزپارٹی کے بغیر ہتک عزت بل منظور نہیں ہوسکتا تھا، اسلام آباد کی تین سیٹوں پر دھاندلی کرکے نتائج تبدیل کئے گئے، ٹریبونلز کے ججز کو بھونڈے طریقے سے تبدیل کیا جارہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فارم47 کی پیداوار کی منشا پر تینوں ٹریبونلز کے ججز کو تبدیل کر دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن کا رول قابل مذمت ہے، الیکشن کمیشن فریق نہ بنے انصاف فراہم کرے۔شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ناانصافی ہو رہی ہے، ظلم کے میٹر کو تیز کرنے کے بجائے ملک کا خیال کریں، جو کچھ کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہوا ثابت ہوگیا آپ لوگ کچھ نہیں سنبھال سکتے، اگر پاکستان بھارت سے جیت جاتا تو لوگوں کو ایک دن کی خوشی مل جاتی۔انہوں نے کہا کہ جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس حکومت کی ناک کے نیچے ہورہا ہے، ملک میں امن اور قانون ہوگا تو سرمایہ کاری آئے گی، جس کو چاہا مرضی سے اٹھا لیا، ماردیا، ایسا تو لاطینی امریکا میں بھی ماحول نہیں ہوتا، لکی مروت میں افواج پاکستان کے جوان شہید ہوئے، جس پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر