نئی دہلی(نیشنل ٹائمز) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی مبارکباد پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے پیغام کی قدر کرتا ہوں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نوازشریف کے مبارکباد کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے مودی کا کہنا تھاکہ آپ کے پیغام کی قدر کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی عوام ہمیشہ امن، سکیورٹی اور ترقی پسندخیالات کے حامی رہے ہیں، بھارتی عوام کی سکیورٹی اور خوشحالی ہمیشہ ہماری ترجیح رہے گی۔
آپ کے پیغام کی قدر کرتا ہوں، مودی کا نواز شریف کی مبارکباد پر جواب



