گاڑیوں کی سرٹیفکیشن کے فراڈ ٹیسٹ پر جاپانی حکومت کا ہونڈا موٹرز کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کا معائنہ

ٹوکیو(نیشنل ٹائمز)ہونڈا اور گاڑیاں بنانے والی دیگر کمپنیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر پیداوار کیلئے گاڑیوں کی سرٹیفکیشن کے مطلوبہ ٹیسٹ غلط اندازمیں لینے کے اعتراف کے بعد جاپان کی وزارت ٹرانسپورٹ نے ہونڈا موٹرز کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کا معائنہ کیا۔کیوڈو نیوز ایجنسی کے مطابق معائنے کے بعد وزارت لینڈ،انفراسٹر کچر،ٹرانسپورٹ اینڈ ٹورازم اس بات کا فیصلہ کریگی کہ آیاکہ اس طرح کے واقعات دوبارہ ہونے سے روکنے کیلئے انتظامی سزا دینی ہے یا اس بات کا تعین کرنا کہ آیا متاثرہ گاڑیاں حفاظت اور ماحولیاتی کارکردگی کے معیار پر پورا اترتی ہیں یا نہیں اور اس کی جانچ کر کے ان کی واپسی کی ضرورت ہے ہا نہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہونڈا نے کہا ہے کہ گاڑیوں کے 22 ماڈلز کے ٹیسٹ غلط لئے گئے جس کے ڈیٹا میں بھی جعل سازی کی گئی۔ لیکن اس کے کوئی موجودہ ماڈلز متاثر نہیں ہوئے ہیں۔ حکومتی وضاحتوں کے مطابق حفاظتی ٹیسٹ نہ کیے جانے کی وجہ سے ہونڈا، ٹویوٹا موٹر کارپوریشن،یاماہا موٹر کمپنی اور سوزوکی موٹر کارپوریشن کے بعد روڈ ٹرانسپورٹ وہیکل قانون کے تحت معائنہ کرنے والی چوتھی کمپنی بن گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پانچ کار ساز اداروں کے تیار کردہ کل 38 ماڈل متاثر ہوئے ہیں۔ ٹویوٹا، مزدا اور یاماہا موٹر کی طرف سے تیار کردہ متاثرہ ماڈلز میں سے چھ اس وقت مارکیٹ میں ہیں ، وزارت نے ان کی ترسیل روکنے کا حکم دیا ہے جبکہ وزارت مزدا موٹر کارپوریشن کے بارے میں جلد ہی تحقیقات شروع کرے گی۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر