قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے حاضری نہ لگانے والے 90 ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز ) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے حاضری نہ لگانے والے 90 ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 ہفتے کے اندر رجسٹریشن کرانے اور وقت کی پابندی کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے 90 ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، ملازمین کو حاضری کے لئے بائیو میٹرک سسٹم میں رجسٹریشن نہ کرانے پر نوٹس جاری کئے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملازمین کو تین ہفتے کے اندر رجسٹریشن کرانے اور وقت کی پابندی کی ہدایت کی گئی ہے۔شوکاز وقت کی پابندی کرنے والے ملازمین کی شکایت پر کیا گیا جبکہ بائیو میٹرک سسٹم کے تحت رجسٹریشن نہ کرانے والے ملازمین کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسپیکر کو رپورٹ ملی تھی کہ گھوسٹ ملازمین تنخواہیں وصول کر رہے ہیں لیکن دفتر نہیں آ رہے۔ ایسے افسران اور ملازمین کا سراغ لگانے کے لیے اسپیکر نے بائیو میٹرک حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، بلوچستان سے خودکش بمبار خاتون گرفتار
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ایران نے یورینیم افزودگی عارضی طور پر روکنے پر آمادگی ظاہر کر دی: امریکی اخبار
غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، ضرورت پڑنے پر بھرپور جواب دینگے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب
ایران کا جوہری پروگرام کسی بھی وقت قبضے میں لے سکتے ہیں: ٹرمپ
امریکی صدر کے دورہ چین کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر