ہتک عزت قانون بننا ہی تھا، اس میں پیپلز پارٹی کا کوئی حصہ نہیں، گورنر پنجاب سلیم حیدر

دبئی(نیشنل ٹائمز ) گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ ہتک عزت قانون میں پیپلز پارٹی کا کوئی حصہ نہیں ہے، ہتکِ عزت بل آئین کی 18 ویں ترمیم کی وجہ سے پاس ہوا۔ دبئی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ایم پی ایز نے ہتک عزت قانون کے موقع پر کارروائی کا بائیکاٹ کیا تھا اور میں نے بحیثیت گورنر بل کو روکنے کے لیے کوششیں کی تھیں۔ انھوں نے کہا کہ میں نے بل پر دستخط نہیں کیے تھے، 15 دن بعد ہتک عزت بل ازخود منظور ہو جانا تھا۔ گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب ہتک عزت قانون میں پیپلزپارٹی کا کوئی حصہ نہیں ہے لیکن ہتک عزت کا قانون بننا ہی تھا، ہتکِ عزت بل 18 ویں ترمیم کی وجہ سے پاس ہوا۔ سلیم حیدر کا کہنا تھا قوانین میں ردوبدل کی گنجائش موجود رہتی ہے، وطن واپسی پر ایک بار پھر قانون کے حوالے سے افہام و تفہیم کی کوشش کروں گا۔



  تازہ ترین   
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، بلوچستان سے خودکش بمبار خاتون گرفتار
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ایران نے یورینیم افزودگی عارضی طور پر روکنے پر آمادگی ظاہر کر دی: امریکی اخبار
غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، ضرورت پڑنے پر بھرپور جواب دینگے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب
ایران کا جوہری پروگرام کسی بھی وقت قبضے میں لے سکتے ہیں: ٹرمپ
امریکی صدر کے دورہ چین کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر