لاہور(نیشنل ٹائمز) پنجاب حکومت کی طرف سے سرکاری ملازمین کو عید قربان پر ڈبل عید کا تحفہ دینے کافیصلہ کرلیاگیا۔ذرائع کیمطابق پنجاب حکومت نے عید قربان پر سرکاری ملازمین کو جون کی پیشگی تنخواہ عید سے قبل دینے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سرکاری ملازمین کو عید سے قبل پیشگی تنخواہ دینے کے احکامات جاری کر دئیے۔ پنجاب حکومت نے وزیراعلی کے احکامات پر عید سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہ دینے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ ذرائع کیمطابق پنجاب کے سرکاری ملازمین کو 13 جون سے قبل جون کی پیشگی تنخواہ ادا کر دی جائے گی ، آئندہ شروع ہونے والے ہفتے میں سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا عمل شروع ہو جائے گا،پنجاب کے سرکاری ملازمین پندرہ دن کے اندر دو تنخواہیں ملنے کے فیصلے پر خوشی سے نہال وزیراعلی کا پیشگی تنخواہ دینیکا فیصلہ سرکاری ملازمین کو عید کے اخراجات پر آسانی فراہم کرنا ہے۔
پنجاب میں سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری ،عید قربان پر کو جون کی پیشگی تنخواہ عید سے قبل دینے کا فیصلہ



