وزیراعظم کا گاڑیوں کی درآمدی پالیسی کے غلط استعمال کانوٹس لے لیا

اسلام آباد (پی ای نآئی)وزیراعظم شہبازشریف نے گاڑیوں کی درآمدی پالیسی کیغلط استعمال کانوٹس لے لیا ہے اور بیگج اسکیم کی گاڑیوں کی فروخت3سال سیقبل نہ ہونیکی پالیسی فنانس بل میں شامل کرنیکی ہدایت کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ایف بی آرحکام کوپالیسی پرعملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے اور کہا کہ کسٹمزحکام گاڑیوں کی درآمدی پالیسی پرعملدرآمد کرانے میں ناکام ہوئے ہیں، نئے بجٹ میں پالیسی کاغلط استعمال روکنے کیلئے قوانین کومزید سخت کیاجائے وزیراعظم نے بیگج اسکیم کی گاڑیوں کی فروخت3سال سے قبل نہ ہونے کی پالیسی فنانس بل میں شامل کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ کمرشل امپورٹر اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ کا غلط استعمال کرتے ہوئے گاڑیاں بک کرواتے ہیں۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق گاڑی پاکستان میں آتے ہی استعمال کی بجائے مارکیٹ میں فروخت کردی جاتی ہے، تجویزکامقصد استعمال شدہ گاڑیوں کیاستعمال کی حوصلہ شکنی ہے، بجٹ تجاویزکی تیاری سٹیک ہولڈرزکی جانب سے اتفاق رائے سے کی گئی ۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر