کے پی میں ضم قبائلی اضلاع پر کسی کا باپ بھی ٹیکس نہیں لگا سکتا، علی امین گنڈاپور

سوات (نیشنل ٹائمز )وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ جب تک زندہ ہوں کے پی میں ضم قبائلی اضلاع پر کسی کا باپ بھی ٹیکس نہیں لگا سکتا، ظلم کرنے والے اسلام آباد تو کیا پاکستان میں بھی نہیں رہیں گے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اپنے نظریئے پر قائم ہیں، انکا کہناہے خود سے ہونے والی زیادتی پر معاف کرتا ہوں ، ملک کیساتھ زیادتی برداشت نہیں کریں گے ، ملک میں آئین وقانون کی بحالی ہونی چاہئیے،محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے ہم پاکستان توڑنا نہیں چاہتے، پختون سرزمین کے وسائل پر ان کے رہائشیوں کا حق ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم فوجیوں کو سلام پیش کرتے ہیں لیکن ان کو سیاست سے باہر نکلنا ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر وزیر اعلی علی امین گنڈا پور خوب گرجے، وفاقی بجٹ میں کے پی میں ضم اضلاع میں ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ہم پر زبردستی فیصلے مسلط نہیں کیے جاسکتے، فاٹا، پاٹا پر کسی کا باپ بھی ٹیکس نہیں لگا سکتا۔انھوں نے کہا کہ ہم اپنے صوبے کا حق لے کر رہیں گے، چند شخصیات نیملک کونقصان پہنچایا۔ان کا کہنا تھا کہ ظلم کرنے والے اسلام آباد تو کیا پاکستان میں بھی نہیں رہیں گے، ہمارے اسلام آباد پہنچنے سے پہلے آپ کہیں اور پہنچ جا ئوگے، آزاد کشمیر والوں نے 2 دن میں آپ کی ہوا نکال دی، ابھی تو خیبرپختونخوا کے عوام نکلے بھی نہیں ہیں ۔ ہم بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے خاموش ہیں، خدا کی قسم اگر ہم نکلے تو تمہاری داستان بھی نہیں رہے گی داستانوں میں۔علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ پشتونوں نے ہمیشہ قربانیاں دیں، بھٹو کو اقتدار دینے کے لئے پاکستان کو تڑوا دیا، آج پھر وہی تاریخ دہرا رہے ہو، مشرقی پاکستان سے قوم کا نقصان ہوا، شخصیات کے فیصلے ہمارے ملک اور اداروں کی تباہی کر رہے ہیں، ہم شخصیات کے فیصلوں کو نہیں مانتے۔وزیراعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ ان کے پاس عوامی مینڈیٹ اور اخلاقی جرات نہیں، کہتے ہیں ہم پر ٹیکس لگائیں گے، ہم پر فیصلے مسلط نہ کرو، پہلے وہ حساب کرو جو ٹیکس لے رہے ہو، ملک شخصیات سے نہیں آئین کے تحت چلتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حق کے لئے ہم لڑیں گے اورمریں گے، حق کے لئے لڑنے کا حکم قرآن میں ہے، صوبے کا حق لیکر اپنی عوام پر لگائیں گے، رشوت لینے والے کو نہیں چھوڑیں گے، مجھے خبریں مل رہی ہیں کہ غیرقانونی طریقے سے جنگل کاٹا جارہا ہے، جنگل کاٹنے والوں کے ہاتھ کاٹ دوں گا۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ایک نظریے اور سوچ کا نام ہے، سوچ اور نظریہ جتنا دبا ئو گے اتنا ہی ابھرے گا، عمران خان کو جعلی کیسز میں اندر ڈالا گیا۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں ہے، آئین توڑنے والوں کو پھانسی پر لٹکائیں گے۔ وزیراعلی کے پی نے کہا کہ نوازشریف، زرداری، مریم نواز، آئی جی پنجاب یا کوئی اور مجرم ہے؟ رشوت لینے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، ان کے ہاتھ توڑیں گے، جعلی کیسز میں ہمارے لیڈر کو سزائیں دی جارہی ہیں۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اور اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم کسی سے خیرات یا زکوۃ ا نہیں مانگتے، ہم اپنے وسائل پر اختیار چاہتے ہیں، ہم پاکستان توڑنا نہیں چاہتے، پختون سرزمین کے وسائل پر ان کے رہائشیوں کا حق ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم فوجیوں کو سلام پیش کرتے ہیں لیکن ان کو سیاست سے باہر نکلنا ہوگا۔ پاکستان پنجاب کا نام نہیں ، تمام صوبوں کو برابری کی بنیاد پر دیکھنا ہوگا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جلسے میں آمد پر عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہم ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی اس ملک کے لیے لڑ رہا ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آپ لوگوں کی حمایت سے بانی پی ٹی آئی جلد جیل سے باہرآئیں گے، بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ جو زیادتیاں ہوئیں معاف کرتا ہوں لیکن ملک سے زیادتی کرنے والوں کو معاف نہیں کروں گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ عمران خان نے کہا کہ ملک سے زیادتی کرنے والوں سے صلح نہیں ہوسکتی، ملک بغیر قانون کے نہیں چل سکتا، تحریک انصاف پر جو ظلم ہو رہا ہے اس کو بند کیا جائے۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ جلسے میں مراد سعید کی کمی محسوس کی جا رہی ہے، ہمارا لیڈر بانی پی ٹی آئی جیل میں موجود ہے، جب حق کے فیصلے ہونگے تو بانی پی ٹی آئی رہا ہونگے۔انھوں نے کہا کہ 8 فروری کو آپ لوگوں نے عمران خان کے خلاف پروپیگنڈا مسترد کیا، اب ہم عوامی طاقت ، قانون کی بالادستی اور جمہوریت کی بالادستی کیلیے مہم شروع کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جعلی لوگ حکومت میں بیٹھے ہیں جو عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔ چمن میں لوگوں پر گولیاں برسانے کے بجائے انکے ساتھ مذاکرات کئے جائیں۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا، بلوچستان میں ایک بار پھر دہشت گردی کا خدشہ ہے، بدامنی پھیلانے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے، ہمیں کلاشنکوف نہیں قلم اور امن چاہئے، این ایف سی ایوارڈ سے متعلق وعدوں کوپورا کیا جائے۔اسد قیصر نے کہاکہ اگر زبردستی فیصلے مسلط کئے گئے تو ہم کسی بھی صورت ان کو قبول نہیں کریں گے۔



  تازہ ترین   
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، بلوچستان سے خودکش بمبار خاتون گرفتار
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ایران نے یورینیم افزودگی عارضی طور پر روکنے پر آمادگی ظاہر کر دی: امریکی اخبار
غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، ضرورت پڑنے پر بھرپور جواب دینگے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب
ایران کا جوہری پروگرام کسی بھی وقت قبضے میں لے سکتے ہیں: ٹرمپ
امریکی صدر کے دورہ چین کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر