وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی ترک صدر سے ملاقات

استنبول (نیشنل ٹائمز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترک صدر ارجب طیب ردوان سے ملاقات کی ہے ۔نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے غزہ کی صورتحال پر ڈی 8-وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے اختتام کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوان سے ڈی 8- وزرائے خارجہ کی اجتماعی کال میں شمولیت اختیار کی۔صدراردوان کو وزارتی اجلاس کی کارروائی کے بارے میں بریفنگ دی گئی، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے غزہ پر ڈی 8-وزارتی اجلاس کی میزبانی کے ترکی کے اقدام کو سراہا۔نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترک صدر ایردوان کو صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا تہنیتی پیغام پہنچایا۔انہوں نے پاکستان ترکیہ دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے صدر اردوان کی ذاتی دلچسپی اور قیادت کا شکریہ ادا کیا، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے صدر اردوان کو ساتویں اعلی سطح کے سٹریٹجک تعاون کونسل کے لئے پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر