ٹی20 ورلڈکپ کا دوسرا بڑا اپ سیٹ، افغانستان نے نیوزی لینڈ کو ہرادیا

نیو یارک (نیشنل ٹائمز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 14 ویں میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو اپنے پہلے ہی میچ میں افغانستان کے خلاف 84 رنز کی اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 160 رنز کے تعاقب میں 15.2 اوورز میں 75 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔نیوزی لینڈ کی شکست میں افغانستان کے کپتان راشد خان اور فضل حق فاروقی کا اہم کردار رہا جن کی گھومتی گیندوں کو دیکھ کر کیویز بیٹرز چکرا گئے، راشد خان نے 4 اوورز میں صرف 17 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ فضل حق فاروقی نے 3.2 اوورز میں 17 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن اپ کی تباہی کا آغاز پہلی ہی گیند پر ہو گیا تھا جب کیوی اوپنر فن ایلن، فضل حق فاروقی کی پہلی ہی گیند پر بولڈ ہو گئے، ڈیون کونوے نے 8 رنز بنائے، گلین فلپ نے 18 رنز کی اننگز کھیلی اور میٹ ہینری نے 12 رنز بنائے، کیوی کپتان کین ولیمسن کی اننگز 9 رنز سے آگے نہ بڑھ سکی۔پرویڈینس اسٹیڈیم گیانا میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنا لیے۔افغانستان کے اوپنرز نے 103 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، رحمان اللہ گرباز نمایاں بلے باز تھے جنہوں نے 80 رنز کی اننگز کھیلی، ابراہیم زردان نے 44 رنز بنائے۔ عظمت اللہ عمر زئی نے 22 رنز بنائے۔میگا ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والی نیوزی لینڈ کے بولرز نپی تلی بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 103 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ کے باوجود افغانستان کو بڑا اسکور نہیں کرنے دیا۔نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری نے 2،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ لوکی فرگوسن نے ایک افغانی بیٹر کو پویلین کی راہ دکھائی۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر