گورنر خیبرپختونخوا کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات

اسلام آباد/پشاور(نیشنل ٹائمز) گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں کنگ سلمان ہیومینٹیرین ریلیف اینڈ ایڈ سنٹر پاکستان ونگ کے ڈائریکٹر عبداللہ البراک بھی موجود تھے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت پاک سعودی تعلقات،صوبہ میں سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔گورنر خیبرپختونخوا نے خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں شاہ سلمان ریلیف سنٹر کی امدادی خدمات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر بالخصوص خیبرپختونخوا کے پسماندہ اضلاع میں غربت کے خاتمہ اور دکھی انسانیت کی خدمت میں شاہ سلمان ریلیف سنٹر کی امدادی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔گورنر نے کہا کہ حالیہ سیلاب میں شاہ سلمان ریلیف سنٹر کیجانب سے ڈیرہ اسماعیل خان، دیر، سوات، چترال، چارسدہ میں جس طرح سیلاب زدگان کی جس محبت کے جذبہ سے امداد کی گئی ہے اسکی مثال نہیں ملتی۔ سعودی حکومت نے ہر قسم کے حالات میں ہمیشہ پاکستان کے عوام کا ساتھ دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پوری پاکستانی قوم کے دل سعودی حکومت و عوام کیساتھ ڈھرکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر