واحد عمران خان ہیں جو8فروری کے بعد مسکرا رہے اورموجودہ صورتحال کو انجوائے کررہے، سینیٹر مشاہد حسین سید

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سینئر سیاستدان سینیٹرمشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ واحد عمران خان ہیں جو8 فروری کے بعد مسکرا رہے اورموجودہ صورتحال کو انجوائے کررہے ، قیدی نمبر 804 کا نام بھی نہیں لیا جاسکتا لیکن سیاست کا محور وہ ہیں،توشہ خانہ ، سائفر اور عدت کیس کوڑے دان میں چلے گئے ہیں، بدقسمتی ہے کہ ہم تاریخ سے سبق نہیں سیکھتے۔
انہوں نے اے آوائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیدی نمبر 804 کا نام بھی نہیں لیا جاسکتا لیکن سیاست کا محور وہ ہیں، ساری سیاست عمران خان کے اردگرد گھوم رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کی فری میں مشہوری ہورہی ہے، جس کو ہارا ہوا سیاستدان کہا جاتا تھا آج وہ مقبول ترین ہے۔ اس وقت سیاست پھنسی ہوئی ہے ہر طرف ڈیڈلاک نظر آرہا ہے، ایک ریاست ڈنڈا استعمال کررہی ہے اور ایک طرف اسٹریٹ پاور ہے جو قیدی نمبر 804کے ساتھ ہے، پاکستان میں سیاست کی صورتحال بڑی عجیب ہوگئی ہے۔

8فروری کے بعد پاکستان بدلا ہے اور لوگوں نے ردعمل بھی دیا ہے۔ 8فروری کو جو سرپرائز ہمیں ملا اسی طرح بھارت میں مودی کو سرپرائز ملا، بھارت میں ای وی ایم کے ذریعے الیکشن ہوئے دھاندلی کا الزام نہیں لگا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو غلط طریقے سے اقتدار سے الگ کیا گیا، اسی طرح بانی پی ٹی آئی کو بھی غلط طریقے سے اقتدار سے الگ کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کے خلاف ”سافٹ کُو “ تھا ، قید میں ڈالنا زیادتی ہے، پرانی غلطیاں نہ دہرایا کریں نئی غلطیاں کیا کریں، اس سے عالمی سطح پر پاکستان کا امیج متاثر ہورہا ہے،توشہ خانہ ، سائفر اور عدت کیس کوڑے دان میں چلے گئے ہیں، بدقسمتی ہے کہ ہم تاریخ سے سبق نہیں سیکھتے، ہماری بدقسمتی کہ نظریہ ضرورت کے مطابق ڈاکٹرائن تبدیل کرلیتے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے امریکا کے خلاف لگائے الزامات واپس لے لئے، بانی پی ٹی آئی ہی ہیں جو موجودہ صورتحال کو انجوائے کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو پتا ہے کہ سیاست ان کے گرد گھوم رہی ہے، بانی پی ٹی آئی واحد ہیں جو8فروری کے بعد مسکرا رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر