ہماری جماعت کا نام عوام پاکستان ہوگا، امید ہے جون میں ہی پارٹی کا اعلان ہوجائیگا، شاہد خاقان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہماری جماعت کا نام عوام پاکستان ہوگا، امید ہے جون میں ہی پارٹی کا اعلان ہوجائیگا، کس سیاستدان کے پاس سے 10ارب ڈالر برآمد کیے نیب نے 10ارب ڈالرکی ریکوری کی ہے،کہاں ہیں 10ارب ڈالر؟۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 13سال سینیب عدالت میں کیسز بگھت رہا ہوں آج بھی کیس چل رہاہے،شاہد خاقان عباسی ایک کیس تو 5سال بعد عدم ثبوت کی بنیاد پرختم کیا، جب ثبوت نہیں تھا تو کیس کیوں بنایا تھا، ان کو 5سال بعد عدم ثبوت کاپتہ چلا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کو خاص طور پر سیاستدانوں کے لیے بناگیا تھا، نواز شریف نے مجھے سے کہاکہ آپ احتساب کمیشن کے سربراہ بنیں، میں نے اس وقت بھی کہا تھاکہ احتساب اس طرح سے نہیں ہوسکتا، احتساب ان کا ہوتاجوٹیکس نہیں دیتے،جوٹیکس نہ دے وہ چورہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کی سوچ تھی کہ سیاستدانوں کو بدنامی سے بچایا جائے، نواز شریف نے کہاکہ ایک ادارہ بنا دیتے ہیں جو ان کا احتساب کرے ، میں نے کہا تھا کہ اگر احتساب ہوگا تو پھرسب کا ہوگا، ایسا نہیں ہوگا دوآدمی کسی کے پکڑے گئے توہماراایک بھی نہ پکڑاجائے ہم اپنے نظام انصاف کی ضرویات کو کسی صورت پورا نہیں کرسکتے، کرپشن میں لین دین والے خوش ہوتے ہیں،پکڑنا دونوں کوہی پڑیگا ،مجھے تحفظات تھے اس لئے میں احتساب کمیشن کا سربراہ نہیں بنا اور بعد نواز شریف مان گئے تھی کہ میری بات درست تھی۔۔انہوں نے کہا کہ مجھے نیب سے کوئی شکایات نہیں ہے، مجھ پر جو کیسزز ہیں وہ عوام کو کیمروں کے ذریعے دکھائے جائیں ، جیل میں اگر کوئی اپنے پیسے سے کھانا کھاتا ہے تو ضرور کھائے، ایسی شخصیات سے جیل میں سختی نہ کریں۔شاہد خاقان نے کہا کہ ہماری جماعت کا نام عوام پاکستان ہوگا، امید ہے جون میں ہی پارٹی کا باقاعدہ اعلان ہوجائیگا۔



  تازہ ترین   
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، بلوچستان سے خودکش بمبار خاتون گرفتار
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ایران نے یورینیم افزودگی عارضی طور پر روکنے پر آمادگی ظاہر کر دی: امریکی اخبار
غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، ضرورت پڑنے پر بھرپور جواب دینگے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب
ایران کا جوہری پروگرام کسی بھی وقت قبضے میں لے سکتے ہیں: ٹرمپ
امریکی صدر کے دورہ چین کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر