متنازعہ ویڈیو تحقیقات، جبران الیاس، اظہر مشوانی باہر سے اکائونٹ چلاتے ہیں، پی ٹی آئی رہنمائوں کی تصدیق

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پی ٹی آئی کے چیئرمین گوہر خان نے بانی پی ٹی آ ئی کے سوشل میڈیا اکائونٹ سے متناز عہ ٹوئٹ کے حوالے وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے )کو دیے گئے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ جبران الیاس اور اظہر مشوانی بیرون ملک بیٹھ کر سوشل میڈیا اکائو نٹ چلاتے ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کے سائبر کرائم میں متنازعہ ویڈیو کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے دو گھنٹے اور سیکریٹری اطلاعات رئو ف حسن سے 4 گھنٹے تحقیقات کی گئیں۔پی ٹی آئی رہنمائوں کی پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ بیرسٹر گوہر نے دوران تفتیش انکوائری افسر کو بتایا کہ انہیں معلوم نہیں ہے کہ سوشل میڈیا اکائو نٹ کون آپریٹ کر رہا ہے، متنازع ویڈیو کے مواد سے متفق ہونے کے حوالے سے گوہر خان نے کہا کہ تصادم اس حد تک نہیں جانا چاہیے اور ہمیں اس کا کوئی پرامن حل نکالنا چاہیے ۔ذرائع نے بتایا کہ بیرسٹر گوہر اس متنازع ویڈیو کو اپ لوڈ کرنے کے خیال سے قطعی طور پر متفق نہیں تھے اور گوہر خان نے پھر تصدیق کی کہ جبران الیاس اور اظہر مشوانی بیرون ملک سے بیٹھ کر سوشل میڈیا اکائو نٹ چلاتے ہیں اور وہی بنیادی طور اس پالیسی کے ذمہ دار ہیں اور یہ ویڈیوز بناتے ہیں جبکہ گوہر خان نے اس حوالے سے لاتعلقی کا اظہار بھی کیا۔ذرائع نے بتایا کہ بیرسٹر گوہر خان اس سوال پر کہ پارٹی نے سوشل میڈیا پالیسی غیر ملکی سرزمین پر بیٹھے لوگوں کے حوالے کیوں کی ہے، اس بارے تسلی بخش وضاحت نہ دے سکے اور کہا کہ ان کی پارٹی میں شمولیت سے قبل یہ معاملات طے پا چکے تھے۔پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات رئو ف حسن نے دوران انکوائری سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کی سربراہی امریکا میں بیٹھے جبران الیاس کر رہے ہیں اور وہی اس کے ذمہ دار ہیں، ان کے پاس اس بنیاد کی معلومات نہیں ہے جس کی وجہ سے یہ ویڈیو اپ لوڈ کی گئی۔ ان سے پوچھا گیا کہ موجودہ عسکری قیادت کی تصویر لگا کر کیا مماثلت پیش کی جا رہی ہے تو رئوف حسن نے کہا کہ وہ یہ باتیں بانی جماعت کے نوٹس میں لائیں گے اور ان کے جوابات حاصل کریں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ بیرسٹر گوہر انکوائری کے دوران متنازعہ ویڈیو کا جواز پیش کرنے میں ناکام رہے اور رف حسن نے بھی ویڈیو کو سوشل میڈیا ٹیم سے منسوب کردیا جبکہ سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب انکوائری کے لیے پیش نہیں ہوئے اور اپنا وکیل بھیجا۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر